سوات (مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی سوات ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت آمن قائم ہوا ہے ، انکی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا جائیگا ، لاپتہ افراد کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں جی او سی کے ساتھ جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ، یہاں کے عوام اور پولیس نے پائیدار قیام آمن کے لئے جوقربانیاں دی ہے اس کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی کسی باہر کے شخص کو یہاں کے عوام کیساتھ ظالمانہ روئیے کی اجازت دی جائیگی ، اس موقع پر انہوں نے جی او سی ملاکنڈ کو لاپتہ افراد کے بارے میں عوامی تحفظات سے اگاہ کیا جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، فضل حکیم خان نے کہا کہ اپنے ملک اور سوات میں آمن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔