سوات ( مارننگ پوسٹ) بائی پاس فلائی اوور کامعاملہ ، متاثرین نے ایم پی اے فضل حکیم کے سامنے تحفظات کاکھل کراظہارکردیا، فلائی اوور خدشات کے حوالے سے ایم پی اے فضل حکیم کو اگاہ کردیاگیا، صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ایم پی اے نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی، فضل حکیم کی طرف سے متاثرین کاوزیراعلیٰ سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی ، تفصیلات کے مطابق بائی پاس فلائی اوور متاثرین کاایک گرینڈ جرگہ نے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم سے ملاقات کی اس موقع پر ضلع وتحصیل کونسلرز شوکت علی ، شاہد علی خان ، متاثرین فلائی اوور ، ہوٹل مالکان اور دیگر کاروباری لوگ بھی موجود تھے، جنہوں نے ایم پی اے فضل حکیم کو فلائی اوور سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اورکہا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر نقصان دہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے متبادل کابھی بندوبست کیاہے۔ جس پر ایم پی اے فضل حکیم نے واضح کہا کہ عوام کے نقصان کے حق میں نہیں ہے اور ہم جائزہ لیں گے کہ وہ کام ہوجائے جس میں کسی کانقصان بھی نہ ہو اورٹریفک کامسئلہ بھی حل ہوجائے انہوں نے اس موقع پر متاثرین ، انتظامیہ کے افراد پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو رپورٹ پیش کرینگے تاہم ایم پی اے فضل حکیم ان کویقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی وزیراعلیٰ سے ملاقات کاوقت لیکر گرینڈ جرگہ کووزیراعلیٰ سے ملاقات کرائیں گے۔
بائی پاس فلائی اوور کامعاملہ ، متاثرین نے ایم پی اے فضل حکیم کے سامنے تحفظات کاکھل کراظہارکردیا
