سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں تھیلی سیمیامیں مبتلا بچوں کو خون دینے کے لئے لاک ڈاؤن کے باوجود لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔ تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو مفت خون انتقال کرنے واالے ادارے الفجر فاؤنڈیشن کے پاس خون کے عطیات ختم ہوگئے تھے۔ انتظامیہ کی اجازت سے انہوں نے مکان باغ چوک میں حکومتی ہدایات کے مطابق خون دینے والوں کے لیے کیمپ لگا یا۔ دو گھنٹوں کے دوران لوگوں نے خون دے کر ان کا مطلوبہ کوٹا پورا کرلیا۔ بیشتر لوگ خون کے عطیات دینے سے قاصر رہے۔ الفجر کے رضا کاروں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
مینگورہ : تھیلی سیمیامیں مبتلا بچوں کو خون دینے کے لئے لوگوں کی قطاریں
