سوات: ملم جبکہ سکی ریزارٹ میں داخلے کے لئے 100 روپے انٹری فیس جائز قرار دیدی گئی کنزیومر کورٹ ملاکنڈ ڈویژن نے سمسن گروپ اف کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ملم جبہ سکی ریزارٹ میں داخلے کے لئے 100 روپے انٹری فیس کے خلاف مقامی لاگوں نے کنزیومر کورٹ ملاکنڈ ڈویژن میں کیس دائر کیا تھا ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 100 روپے انٹری فیس غیر قانونی طور پر لی جاتی ہے جس کے خلاف ملم جبہ سکی ریزارٹ کے لیگل ٹیم نے کنزیومر کورٹ فاضل جج کے عدالت میں دلائل مکمل کئے سماعت کے دوران اس بات کی وضاحت کی گئی کہ صوبائی حکومت نے ٹورزم کارپوریشن کے زیر انتظام پرائیویٹ کمپنی سمسن گروپ اف کمپنی کو قانون کے تحت 12 ملین سالانہ لیز پر دی ہے جس میں ہر سال دس فیصد کا اضافہ کیا جاتا ہے جس پر عدالت نے کیس کو خارج کرتے ہوئے حکم صادر فرمایا کہ نجی کمپنی کو اجازت ہوگی کہ وہ انٹری فیس کا تعین خود کریں