سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں کرونا وائرس کے وارجاری ہیں۔ مزید تین مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تحصیل بحرین کی یونین کونسل بالاکوٹ کے تینوں افراد تبلیغ سے ہوکر آئے تھے،جس کے بعد کرونا مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16ہوگئی ہے۔ مزید درجنوں افراد کے خون کے نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے ارسال کردیے گئے۔ بحرین سے کالام تک کے تمام علاقے قرنطینہ قراردئے گئے ہیں۔ اس سے قبل اسی علاقے کے 75 سالہ تبلیغی جماعت کے رکن فضل ربی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
سوات، کرونا وائرس کا وارجاری،مزید تین مریضوں میں وائرس کی تصدیق،تعداد 16 ہوگئی
