سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں مزید چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے سامنے آنے والے افراد کا تعلق شریف آباد،گنبد میرہ،بلوگرام اور شہاب نگر سے ہے۔ سوات میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔ 21 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔