مینگورہ:اہل علاقہ اور دوست واحباب کے پر زوراصرارپر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے،یونین کونسل کے عوام نے ابھی سے ہمارے لئے الیکشن مہم شروع کردی ہے،ہرطرف سے مثبت اور اطمینان بخش جواب مل رہاہے،ان خیالات کااظہار یونین کونسل پانڑ،شریف آباد،شہاب نگر اور خواجہ آباد سے جنرل کونسل کی نشست کے امیدوارمحمدایازخان نے کیاہے،انہوں نے کہاکہ دوستوں کی مشاورت سےخدمت کاجذبہ لے کر میدان میں نکلا ہوں،میرے بڑے بھائی ریاض خان نے اسی یونین کونسل میں ناظم کی حیثیت سے عوام کی جو خدمت کی اور علاقے کی ترقی کے لئے جوعملی اقدامات اٹھائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں،میں بھی ان کے نقش قدم پر چل کر عوامی کے مسائل کے حل اور یونین کونسل کی ترقی کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا،کسی کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے،انہوں نے کہاکہ اہل علاقہ اور دوست واحباب بھرپور انداز میں ساتھ دے رہے ہیں انشاءاللہ ان کے تعاؤن سے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے،الیکشن کے دوران جتنے بھی وعدے کروں گا انہیں عملی جامہ پہناکر دکھاؤں گا۔
اہل علاقہ، دوست واحباب کے پر زوراصرارپر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،محمدایازخان
