سوات(مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے ڈپٹی سیکر ٹری و سابق تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام و راشن کے تقسیم میں شفافیت نظر نہیں آرہا جس پر عوام مین گہری تشویش پائے جارہے ہیں، امدادی رقم کے حصول کے لئے اتنے سخت شرائط ہے کہ اُن میں پانچ فیصد غریب بھی شامل نہیں، راشن کے تقسیم کے لئے جو یونین کونسل کے بنیاد پررجسٹریشن ہو رہے ہے اُن میں بھی تحریک انصاف کے سیاسی پسند و ناپسند کے بنیادغریبوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، عمران خان قوم کو بتائے کہ یہ امداد اپنے جیب سے دے رہا ہے یا قوم کے خزانے سے اگر قوم کے خزانے سے دے رہا ہے تو پھر غریبوں کو اُن کا حق ملنا چاہئے، عمران خان ٹائیگر فورس کے بھر تی کر کے کرپشن کے لئے ایک نیا محاز کھول رہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ راشن رجسٹریشن اور امدادی رقم کے تقسیم میں میرٹ کے بنیاد پر ٖرغریبوں کو اُن کا حق دیا جائے۔