سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع سوات میں باقاعدہ طور پراحساس پروگرام شروع ،احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو 12 ہزار روپے ملیں گے جس کا باقاعدہ آغازکر دیا گیاپہلے روز ہزاروں مستحق خواتین نے اپنے اپنے یونین کونسل میں قائم ڈسٹری بیوشن سنٹرز سے احساس پروگرام کے تحت 12ہزار روپے وصول کئے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے خاطر خواہ اقدامات کئے تھے جس پر مستحق خواتین نے انتہائی خوشی کا اظہار کردیایہ رقم مرحلہ وارطور پر احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو 12ہزار روپے ملیں گے لہٰذا عوام حکومت کے اعلان کردہ تاریخوں پر متعلقہ سنٹرز میں جا کر اپنا رقوم حاصل کریں عوام بغیر اطلاع جانے سے گریز کریں۔