سوات(مارننگ پوسٹ) الوچ ضلع شانگلہ میں قتل کی واردات میں ملوث ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق 10 اپریل 2020 کو الوچ بنگلئی میں قتل کی واردات ہوئی تھی قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ڈی ایس پی پورن اور ایس ایچ او تھانہ الوچ کو ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کی سلسلے میں ہدایت جاری کردی یاد رہے کہ رحمان ذادہ، نیک ذادہ پسران علی رحمان ساکنان اشارکوٹ بنگلئی نے مقتول احمدذادہ ولد حسن ذادہ سکنہ اشارکوٹ بنگلئی پر بمقام لنک روڈ بنگلئی تا مکڑا بمقام نزد گاگرو پٹے پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے وجہ عداوت یہ بیان ہوا کہ مقتول احمدذادہ کا اشارکوٹ میں کریانہ دکان ہے جس کیلئے سوداسلف لانے کا ملزم نیک ذادہ جو کہ ڈرائیور ہے، کو کہا گیا تھااور سوداسلف نہ لانے پر وقوعہ سے ایک روز قبل مقتول احمدذادہ اور ملزم نیک ذادہ ڈرائیور کے مابین وقتی تکرار ہوا تھا مقتول کے والد مدعی مقدمہ مسمی حسن ذادہ کے رپورٹ دعویداری پر ہر دو ملزمان بالا کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ملزمان کا تعاقب کرکے دونوں نامزد ملزمان کو مقامی پولیس نے مخبر خاص کے اطلاع پر گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے آلہ قتل بھی ریکور کر لیا ہے۔
شانگلہ، سودا سلف نہ لانے پر دوکان دار قتل،ملزمان گرفتار،تفتیش شروع
