(سوات ) ضلع سوات میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔صوبائی حکومت کی طرف سے کامیاب امتحانات کیلئے تمام تر بہترین انتظامات مکمل کئے گئے ہیں،سوات تعلیمی بورڈ کے ہدائت پر امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور کنٹرول رومز کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ ایس او پیز پر سختی سے سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہےجبکہ نقل کی روک تھام کے لیے موبائل فون اور دیگر آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ضلع سوات میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع
