سوات میں ملم جبہ ریزورٹ کی بندش کے خلاف تاجر میدان میں آ گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ملم جبہ ریزورٹ کی بندش کو سوات میں سیاحت کیلئے تباہی کا باعث قرار دیدیا۔ سوات کے تاجروں نے ملم جبہ ریزورٹ کی بندش پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی غفلت اور اپنی سیاحتی پالیسی کا قتل قرار دیاہے۔کہاہے کہ سوات کے عوام اور خاص کر سیاحت سے وابستہ لوگ پہلے ہی سے شدید مالی مشکلات کاشکار ہیں۔ اب ملم جبہ ریزورٹ کا بند ہونا سیاحتی شعبہ کے لیے بڑا نقصان ہے