سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان جماعت اسلامی پاکستان سابق ایم این اے عائشہ سید نے کہا ہے کہ سوات میں کرونا وباء اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں کے لئے آن لائن ڈاکٹرز کی سہولت دینا خوش ائند ہے اس وقت لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنے کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے کردار ادا کرنا اور ان کے مسائل کو کم کرنے میں مدد ملیں گے اس سہولت سے سوات اور دیگر علاقو ں کے لوگوں کو بھرپور فائدہ ہوگا اس طرح دیگر لوگوں کو بھی آگے آکر اس طرح کے کام کرکے لوگوں کے فلاح وبہبود کے لئے کام آئیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان جماعت اسلامی پاکستان سابق ایم این اے عائشہ سید نے کانٹیننتل جنرل ہسپتال سیدوشریف میں سوات کے لوگوں کے لئے آن لائن ڈاکٹرزکی سہولت دینے کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وباء لاک ڈاؤن سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم لوگوں کو اس طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے لاک ڈاؤن صورتحال میں الخدمت فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غذائی اجناس فراہمی کی جائیگی۔
لاک ڈوان سے متاثرہ لوگوں کے فلاح وبہبود کے لئے ملکر کام کریں،عائشہ سید
