سوات(نامہ نگار) سوات میں بے نامی جائیدادی اور لینڈ مافیا کے حوالے سے شواہد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو پیش کرنے کا اعلان ٗ شوگر مافیا اورآٹا مافیا کے خلاف کارروائی کیساتھ ساتھ بے نامی جائیداد والوں اورلینڈمافیاکیخلاف کارروائی ناگزیرقرار، پی ٹی آئی کے نام اور سرکاری اختیارات کاناجائز فائدہ اٹھانے والوں نے راتوں رات امیربننے کے خواہشات کی تکمیل کی ہے بظاہرعمران خان کے وژن کاڈنڈورا پیٹھنے والوں نے عمران خان کے وژن کاقتل عام کیاہے، لینڈمافیا اور بے نامی جائیداد رکھنے والوں کی سیاست میں آنے سے پہلے اور بعدمیں جائیداد اور آثاثوں کی چھان بین کی جائے، میرٹ اور شفافیت کا جنازہ نکالنے والوں نے میرٹ اور شفافیت کے نام پر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے بجائے نہاچکے ہیں، ان کے خلاف میڈیا رپورٹس آنے کے باوجود ان لوگوں نے اپنی صفائی میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ جس نے شکوک وشبہات کو یقین میں بدل دیاہے، سوات میں بے نامی جائیداد اور مبینہ طور پر لینڈمافیاکے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات اب سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بننے کے ساتھ ساتھ عوامی حلقوں میں زیرگردش ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فضل ربی بھائی نے ان اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے تمام تر ثبوت اور شواہد اکھٹے کرنے کا بڑا دعویٰ کیاہے اور ان تمام شواہد کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے، فضل ربی بھائی اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے ہیں اورانہوں نے واضح کہا کہ اگر سوات میں بے نامی جائیداد اورلینڈمافیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کو کسی قسم کی ثبوت چاہئے تو وہ ان کو ہروقت فراہم کرسکتے ہیں اور ان لوگوں کے چہروں سے نقاب اٹھائیں گے، جنہوں نے عمران خان کے وژن کو پرچارکرتے ہوئے اندرون خانہ نہ صرف پارٹی کے بنیادوں کو کھوکھلا کردیاہے بلکہ عمران خان کی وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی اصول پسندی کاجنازہ نکال دیاہے۔ اگر شوگر مافیا اور آٹا مافیا کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے توپھر ان پردہ نشینوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاسکتی، جنہوں نے راتوں رات امیربننے کیلئے تمام ترحدیں پارکرچکے ہیں۔فضل ربی بھائی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا لبادہ اڑھ کرمخصوص گروپ نے سیاست کوتجارت بنارکھاہے، وزیراعظم نے مرکز میں جس طرح ایکشن لیاہے اس طرح ایکشن صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی لینے کی ضرورت ہے۔
سوات بے نامی جائیدادوں کے شواہد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو پیش کرنے کا اعلان
