سوات(مارننگ پوسٹ) چیئر مین بورڈ آف انٹر نمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات نے کہا ہے کہ تعلیم کا اصل مقصد رویوں اور اخلاق کو فروغ دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی نالج فورٹ سکول ایند کالج قمبر سوات میں تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سکول ہٰذا کے طلبہ و طالبات نے جماعت نہم و دہم میں 100 %رزلٹ کیساتھ امسال بھی A-1گریڈ حاصل کیا ہے اور سکول کا نام روشن کیا ہے،پروفیسر سید نبی شاہ نے سکو ل کی پرنسپل اور اساتذہ کی کارکردگی اور پروگرام کے دوران بچوں کی طرف سے پیش کردہ ملی نغموں اور خاکوں کی تعریف کی اس موقع پر چیئر مین بورڈ نے پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسلر یوسف علی،ڈسٹرکٹ کونسلر فضل معبود۔شوسل ویلفیئر کے سابق ڈائریکٹر حمید خان،گی میل ایجوکیشن اسسٹنٹ ای ڈی او عشرت پروین اور مس فضیلت صدیقی کے علاوہ کثیر تعداد میں بچوں کے والدین اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی،شرکاء نے سکول کے بچوں کی تعلیمی اور غیر نصابی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب میں سکول کے پرنسپل محمد فہیم الحق نے سکول کی سلانہ رپورٹ پیش کی اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر محمد نعیم الحق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نمایاں کرکردگی کرنے والے چار بہترین اساتذہ کو دس دس ہزار روپے نقد انعامات سے نوازہ انعام حاصل کرنے والے اساتذہ میں فہیم الحق۔فضل وہاب۔فیصل خان اور فی میل سیکزن کی عظمیٰ عمر بھی شامل ہیں آخر مین صدر مجلس مولانا فضل معبود نے اختتامی دعا کی۔
تعلیم کا اصل مقصد رویوں اور اخلاق کو فروغ دینا ہے،چیئر مین سوات بورڈ
