سوات  (مارننگ پوسٹ)   وزیر اعلیٰ محمود خان نے قابلِ تقلید مثال قائم کردی۔وزیر اعلیٰ نے مٹہ سوات میں اپنی ملکیت کی سیکڑوں دکانوں اور مکانوں کا کرایہ موجودہ صورتحال میں دو ماہ کے لیے معاف کردیا۔وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں پراپرٹی مالکان کو موجودہ صورتحال میں کرایہ داروں کو کرایہ معاف کرنے کی اپیل کی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت کا مقابلہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مدد کرکے کرسکتے ہیں۔