سوات: سوات ریلیف اینی شیٹیو(ایس آرآئی)آرگنائزیشن کے جانب سے سیدو شریف میں چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیدو شریف میں مرد و خواتین جن میں عام لوگوں کے علاوہ بیوا عورتیں اور معزور افراد شامل تھے کے لئے اپنا کاروبار شروع کر نے کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے چیکس تقسیم کئے گئے۔سوات ریلیف اینی شیٹیو(ایس آرآئی)کے جانب سے بلا سود چھوٹے قرضے دینے کا مقصد معاشرے کے غریب و نادار لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا اورغربت میں کمی لانا ہے۔اس موقع پرقرضہ لینے والے افراد نے ایس آر آئی کا شکریہ ادا کیا۔