مینگورہ:واساکی جانب سے چوہوں اور آوارہ کتوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم جاری،سینکڑوں کتے اور چوہے مارے گئے،اپریشن جاری،اس سلسلے میں عوامی شکایات اور مشکلات کے پیش نظرچیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس سی شیدامحمد کی خصوصی ہدایت پر واسا اہلکاروں نے انچارج فوادخان اورسپروائزرفضل محمد کی نگرانی میں مینگورہ شہر کے ساتھ ساتھ محلوں میں چوہوں اور آوارہ وباؤلے کتوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے جسکے دوران اب تک سینکڑوں کی تعداد میں چوہےاور کتے مارے گئے،اس حوالے سے انچارج فواد خان اور سپر وائزر فضل محمد نے بتایا کہ بخت امین اور رحمت علی سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم دن کو عموماً اور رات کو خصوصاً اپریشن میں مصروف رہتی ہے،کتوں اور چوہوں کو دوا ڈالی جاتی ہے اور مرنے کے بعد انہیں اٹھا کر ٹھکانے لگایا جاتاہے،اپریشن کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں چوہے اور کتے مارے جاتے ہیں تاہم یہ اپریشن کتوں اور چوہوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
مینگورہ شہر میں چوہوں اور آوارہ کتوں کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم جاری
