سوات(مارننگ پوسٹ) سوات مختلف واقعات میں خاتون اور بچے سمیت دو افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقے دکوڑک میں شاکر ولد خان محمد نے فائرنگ کرکے اپنے سابقہ بیوی مسماتہ لیلیٰ دختر انور باچا کو قتل کر دیا جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں جواد ولد فضل باری بعمر16-17سال ساکن ٹیچرکالونی مردان اپنے نانا کے گھر ڈھیرئی دیولئی تحصیل کبل آیاہواتھا نانا کے پستول کے ساتھ کھیلتے ہوئے غلطی سے فائر ہوگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا شدیدزخمی حالت میں جواد کو کبل ہسپتال لایاگیا لیکن راستے میں ہی زندگی کی بازی ہارگیا پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔