سوات(مارننگ پوسٹ) سٹی ڈی کی کارروائی فائرنگ کے تبادے میں دو دہشت گرد ہلاک، سوات سی ٹی ڈی پولیس کی پریس ریلزکے مطابق بدھ کے رات کو تحصیل کبل کے علاقے غاخی بانڈی میں خفیہ اطلاع پر ملنے پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، دو دہشت گرد دیر سے دہشت گردی کے لئے سوات میں داخل ہورہے تھے غاخی بانڈہ کے مقام پر سی ٹی ڈی کے ساتھ جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا سی ڈی ڈی ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا کوئی نقصان نہیں ہواہے۔