سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ امانکوٹ میں اہل علاقہ نے ایک شخص کی علاقہ بدری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سیدو، امانکوٹ روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ بعد میں ڈی ایس پی سٹی دیدار غنی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ خان زمان نامی شخص نے ان کے علاقہ میں مکان لیا ہے اور اس شخص کی حرکات ٹھیک نہیں، جس کی وجہ سے علاقہ کی بدنامی ہوگی۔ جس پر ڈی ایس پی نے ان کو یقین دلایا کہ وہ شخص اس علاقہ میں نہیں آئے گا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوئے اور روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔
مینگورہ علاقہ امانکوٹ میں مشکوک شخص کی علاقہ بدری کے لئے سخت احتجاج
