سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے بیوپاری سے کروڑوں روپے مالیت کی زمرد چوری کرنے والے محمد ثابت کو پولیس نے گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق سوات کے بیورپاری ثناء اللہ سے دارلحکومت اسلام آبادمیں انتہائی حساس علاقے ایف 6میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کی زمرد چراکربھاگ جانے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے، پولیس کے مطابق ملزم سے پچیس لاکھ روپے مالیت کی زمرد بھی بھی برامد کرلی لیے ہیں۔ مارننگ پوسٹ پر خبر آنے کے بعد تھانہ کوہسار پولیس کی دوڑیں لگ گئی۔ یاد رہیں کہ دو ماہ قبل سوات کے بیوپاری ثناء اللہ جوکہ مختلف لوگوں کے قیمتی زمرد اسلام اباد میں بین الاقوامی تاجروں پر فروخت کرتاہے۔ ان سے ملزم محمد ثابت سکنہ نوشہرہ نے تاجر کی روپ میں ایک کروڑ سترلاکھ مالیت کی زمرد چراکر بھاگ گیاجس پر ثناء اللہ نے سترہ مارچ کو تھانہ کوہسارمیں مقدمہ درج کرلیاہے۔ ملزم کی نشاندہی کی باوجود پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی۔
مارننگ پوسٹ کی خبر پر ایکشن،سوات کے بیوپاری سے زمرد چوری کرنے والا ملزم گرفتار
