سوات پولیس نے رو پوش چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی پیر زر بادشاہ کے مطابق ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش کو ان دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہ سوات میں داخل ہوئے ہیں۔ یوں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چھاپے مار کر شوکت علی ولد شمس الہادی ساکن مٹہ جو 2011ء سے روپوش تھا۔ حضرت نعمان ولد حضرت بلال ساکن پیر کلے مٹہ 2008ء سے روپوش تھا، محمد طاہر ولد امان خان ساکن خریڑئی 2010ء اور علی محمد ولد محمد سکنہ خریڑی 2008ء سے روپوش تھا۔ سب کو گرفتار کرلیا گیا۔ تمام دہشت گردوں پر فورسز پر حملوں کی ایف آئی آر درج ہے جس میں ان پر قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات درج ہیں۔