سوات(مارننگ پوسٹ)سیدو شریف میں نوجوان نے تنگ کرنے پر خودکشی کرلی، خودکشی سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کردی، سعودی میں رہایش پزیر اپنے بھائی کو بھائی دوست کی جانب سے تنگ کرنے کی اطلاع کے بعد خود کو گولی ماردی،زرایع کے مطابق گزشتہ روز سیدو شریف کے علاقے خونہ چم میں بیس سالہ نوجوان فیصل خان ولد قاری ابراہیم نے صبح نماز فجر کے وقت خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، اور سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہویے زندگی سے دل برداشتہ ظاہر کیا اور سب لوگوں سے دعا کی اپیل کی پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ اس علاقے کے ایک نوجوان گوہر کی جانب سے اسکو تنگ کیا جا رہا تھا اور انہوں نے موت سے قبل سعودی میں رہایش پزیر اپنے بھائی کو واٹس اپ پر میسیجز میں تنگ کرنے کے بارے میں انکو آگاہ کیا گیا تھا کہ میں گوہر کی وجہ سے خودکشی کررہا ہوں ڈی ایس پی سیدو شریف محمد اسحاق خان نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم گوہر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
سیدو شریف میں نوجوان نے گوہر نامی لڑکے سے تنگ آکر خودکشی کرلی
