سوات(مارننگ پوسٹ)چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے تین مریض جاں بحق، تفصیلات کے مطابق سیدوشریف اسپتال میں داخل تین مریض جن میں ایک خاتون شامل ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرح محکمہ صحت سوات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سوات میں 6 پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے۔ جس میں 3 حضرات شگیئ سیدو شریف کے رحمانی گل فیملی میں ہیں اور 3 افراد خزانہ شموزی کے عزت خان کے فیملی میں ہیں۔ پچھلے جوبیس گھنٹوں میں 73 رپورٹ موصول ہوئے ہیں۔ جس میں 6 مثبت ہیں اور 67 نیگٹیو آئے ہیں۔ پچھلے جوبیس گھنٹوں میں مزید 17 ریپیٹ سمپل کے رزلٹ موصول ہوئے ہیں جن میں ریپیٹ ایک مثبت اور 16 ریپیٹ نگیٹیو موصول ہوگئے ہیں۔مجموعی طور پر 465 کیس نیگٹیو آئے ہیں۔ جبکہ پازیٹیو کیسزز کی آج کے ساتھ تعداد 90 ہو گئی ہے۔ 120 مریضوں کی رزلٹ ابھی آنا باقی ہے۔پچھلے جوبیس گھنٹوں میں 13 مزید افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔