سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر سوات میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ایڈیشنل ایس پی سوات خان خیل خان اور ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں پولیس نے اس مقصد کیلئے اپنا انٹیلی جینس نظام بھی فعال کر دیا ہے اور مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ ایکشن بھی کئے جاتے ہیں جس کے دوران کئی منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے علاوہ ان کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر لی گئی ہیں درایں اثناء ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم خان نے خفیہ اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے شراب فروشی کا دھندا کرنے والے دو بھائیوں مورخان اور محمد اقبال پسران عبد القادر سکنہ دوان بالاکوٹ بحرین حال محلہ مشال شاھدرہ مینگورہ اور ایک تیسرے منشیات سمگلر عبد المطلب ولد عبدالغفار سکنہ فیض آباد مینگورہ سے ڈیڑھ ہزار لیٹر سے زیادہ شراب کی بڑی کھیپ برآمد کر لی جو ملزمان مشروبات کی آڑ میں مختلف علاقوں اور ہوٹلوں کو سپلائی کرتے تھے اسی طرح سوات پولیس نے ایک دوسری کامیاب کارروائی کے دوران ایک ملزم فضل حمید ولد رحمت گل سکنہ شاھدرہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی جبکہ مینگورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب کارروائی میں شہریوں کے گھروں میں گھس کر چوری چکاری کرنے والے مطلوب چور حسن خان ولد حضرت رحمان سکنہ کوکاری حال سکنہ خواجہ اباد کو گرفتار کرکے حوالات کی سیر کرائی ان تمام ملزمان کو اگلے روز متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالتوں میں باضابطہ ثبوت کے ساتھ پیش کرکے چالان کیا جائے گا ڈی پی او سوات نے منشیات فروشوں، سمگلروں اور چوری ڈکیتی میں ملوث دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سوات پولیس کامنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری,بڑی کامیابی حاصل
