سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل میونسپل آفیسربابوزئ مینگورہ ارشد زبیر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیوجہ سے پیش آنیوالی صورتحال میں ٹی ایم اے انتظامیہ پوری طرح فعال اور متحرک ہے، ٹی ایم اے کے اعلیٰ آفیسرسے لیکرکلاس فور تک کرونا کیخلاف سرگرمیوں میں پیش پیش ہے کرونا کیوجہ سے جان بحق ہونیوالوں کی کفن دفن اور دیگرانتظامات کی ذمہ داری ٹی ایم اے مینگورہ سرانجام دے رہی ہے علاقے میں جراثیم کش سپرے لوگوں میں کرونا بچاؤ شعور پیداکرنے کیلئے ٹی ایم اے انتظامیہ بھرپور کرداراداکررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ جس دن سے کرونا کامسئلہ پیش آیاہے اس وقت سے لیکرآج تک ٹی ایم اے انتظامیہ سرگرم عمل ہے اور ٹی ایم اے کاپورا سسٹم فعال اورمتحرک ہے اور جن لوگوں کو جوذمہ داریاں سونپی گئی ہے وہ اپنی ذمہ داری بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں موجودہ صورتھال کے پیش نظرٹی ایم اے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہے اور ان کی خدمات لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں کیلئے حاصل کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ٹی ایم اے مینگورہ کی طرف سے کرونا سے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے 8تابوت بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ نوازشریف کڈنی ہسپتال میں سنیٹائیزر واک تھروگیٹ بھی لگائی گئی
سوات، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹی ایم اے مینگورہ متحرک
