پشاور خیبرپختونخواحکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت17ہزار500مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جویکم جولائی سے نافذ العمل تصورہوگا۔محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام نوعمر خواتین ،معمراورتمام طبقات پر ہوگاتمام صنعتکار اور کارخانے اس بات کے پابندہونگے کہ وہ کم سے کم اجرت کے ایکٹ2013ء کے مطابق کسی بھی مزدورکو 17ہزار500کی ادائیگی کریں گے اس سے پہلے مزدوروں کیلئے خیبرپختونخواحکومت نے گزشتہ سال کے بجٹ میں کم سے کم اجرت 15ہزارروپے مقرر کی تھی جونئے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کالعدم تصور کی جائے گی ،نوٹیفکیشن کے مطابق مزدوروں کے اوقات کار8گھنٹے ہوں گے اورانہیں مہینے میں چاردن کی چھٹیاں دی جائیں گی
خیبرپختونخواحکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت17ہزار500مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
