سوات  (مارننگ پوسٹ)  سوات میں کرونا وائرس سے مزید 16افراد متاثر ہوگئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 106ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں سے مدین میں 8، شموزئی میں 3، کس روڈ مینگورہ میں 2، امانکوٹ، غالیگے اور کوکارئی میں ایک ایک کیس شامل ہیں۔ یوں ضلع میں بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 106ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق اب تک 713 مشتبہ مریضوں کے نمونے لئے گئے ہیں، جن میں سے 477 مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں اور 130مریضوں کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں۔