سوات(مارننگ پوسٹ) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہاہے کہ حکومت کی غفلت اور غلط لائحہ عمل کی وجہ سے کرونہ کیسز میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔جب یہ وبا (بیماری) نہیں پھیلی تھی تو حکومتی انتظامیہ نے لاک ڈ اؤن میں سختی کر رکھی تھی اور اب جب کرونا صوبے کے تمام اضلاع میں پھیل چکی ہے تو حکومت نے لاک ڈاؤن عملاً ختم کر دیاہے۔غریبوں اور مستحقین کے بیرونی امدادکوحکمران جماعت اپنی پارٹی ورکروں میں تقسیم کرکے اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔جسکی وجہ سے غریب،مستحقین اور غریب سفید پوش طبقہ فاقہ کُشی پر مجبور ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے المرکز الاسلامی سنگوٹہ سوات میں جماعت اسلامی سوات کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے میں کنفیوز نظر آرہی ہے۔کرونا وائرس خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور سب سے زیادہ اموات بھی ہور ہی ہے۔جوکہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کا بین ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا امتیاز غریبوں اور مستحقین کی مدد کررہی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی تمام اداروں کیلئے قابلِ تقلید مثال ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جو اس مشکل حالت میں عوام میں گھس کر عوام کی خدمت کیلئے الخدمت کا ساتھ دے رہے ہیں۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کا جائزہ رپورٹ کیا گیا اور کارکردگی کوبھی سراہا گیا۔
حکومت کی غلط لائحہ عمل کی وجہ سے کرونہ کیسز میں روزبروز اضافہ ہورہاہے،محمد امین
