سوات(مارننگ پوسٹ) پہاڑوں کے عالمی دن کے مناسبت سے سوات میں طلبا ء کی صفائی مہم پہاڑوں سے گند کو اکھٹاکیاگیا، تفصیلات کے مطابق پہاڑوں کے عالمی دن کے مناسبت سے سوات میں نجی سکول ایس پی ایس کی سینکڑوں طلباء نے تحصیل کبل کے علاقے ڈہ ڈہرہ میں پہاڑوں اور پارک کی صفائی کی اور وہان سے پلاسٹک کی تھیلیاں اور دیگر ماحول دشمن مواد کو اکھٹا کیا، اس موقع پر تقریب کا انعقاد بھی کیاگیا جس میں اساتذہ اور طلباء نے پہاڑوں کی اہمیت پر خطاب کیا خطاب میں کہاگیاکہ پہاڑوں کی وجہ سے زیادہ صاف پانی ذخیرہ ہوتاہے، جنگلات پید ا ہوتے ہیں ان میں ادویاتی پودے پیدا ہوتے ہیں اسطرح پہاڑوں کی وجہ سے انسانوں کی کئی سہولیات ہے مگر یہاں پر پہاڑوں کی حفاظت اور صاف رکھنے کے لئے کوئی ادارہ موجود نہیں اور نہ ہی زیادہ ترلوگوں میں اس کی اہمیت کے بارے میں معلومات ہے۔ طلباء نے پہاڑوں پر واک بھی کیا اخر میں طلباء اور شرکت کرنے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے۔
پہاڑوں کے عالمی دن کے مناسبت سے سوات میں طلبا ء کی صفائی مہم، پہاڑوں سے گند کو اکھٹاکیاگیا
