سوات(مارننگ پوسٹ) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی ضلع سوات کی تمام تحصیلوں میں خوارک کی اشیاء کا معائنہ جاری، مینگورہ اور گرد و نواح میں بیکریوں کے گودام کا معائنہ کیا گیا اس موقع پر صفائی کی ناقص صورتحال پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ بیکریوں سے زائد المعیاد مشروبات قبضے میں لے لئے گئے اس کے علاوہ تحصیل چارباغ اور مٹہ میں بھی خوراک کی اشیاء کا معائنہ کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات اسد قاسم کے مطابق سوات میں ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور ناقص خوراک کی اشیاء کے خلاف کاروائیاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان کی سربراہی میں ہورہی ہے اس سلسلے میں ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی سہیل خان نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ مہینے کے آخر میں پیش کی جائے گی، کورونا وباء کے اس عالم میں فوڈ اتھارٹی سوات کے ذیلی افسران کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔