سوات(مارننگ پوسٹ) میڈیا کی روپورٹس پر سوات کے لیڈی ہیلتھ ورکز کیلئے امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون کا حفاظتی لباس کاعطیہ ، تفصیلات کے مطابق سوات میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مشکلات اور کرونا وائرس میں رپورٹنگ کی دوران حفاظتی اشیاء نہ ہونے پر مقامی صحافیوں فضل خالق اور نیازاحمدخان نے رپورٹنگ کی جس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے میڈیا کو بتایاکہ وہ گھر گھر جاکر مریضوں کی تشخیص کرتے ہیں اور کرونا وائرس کے مشکوک کیس محکمہ صحت کو پہنچاتے مگر ان کے پاس حفاظتی کٹس دستیاب نہیں رپور ٹ دیکھ کر امریکہ میں مقیم سماجی ورکر شاہین غزنوی نے اپنے بہن نیلفر افضل کے ہاتھوں سوات کے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سو ماسک اور پچاس اعلی کوالٹی کے کرونا سے تحفظ کے لباس کا عطیہ فراہم کردیا۔جن کو صحافی نیازاحمدخان اور فضل خالق نے ضلع انتظامیہ کے سربراہ ڈی سی ثاقب رضا اسلم اور ایل ایچ ڈبیلو کے انچارج ڈاکٹر فضل عارف کے سپرد کردئے اس موقع پر ڈی سی سوات نے کہاکہ میڈیا کا ہر مشکل وقت میں ایک مثبت کردار رہاہے اور وہ سوات کے تمام میڈیا کے شکرگزارہے کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں عوام کے مسائل کو اجاگر کردئے ہیں، ایل ایچ ڈبیلو کے کوارڈینٹر ڈاکٹر فضل عارف اس موقع پر کہاکہ وہ ڈان نیوز پیپر کے فضل خالق اور مشال ر یڈیو و مشرق ٹی وی کے نمائندہ نیازاحمدخان کا خصوصی شکرکہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز انہتائی محنت اور جفاکشی کے ساتھ اس مشکل وقت میں عوام کی خدمت کررہی ہے۔ حکومت بھی ان کی ہرقسم کی مدد کرتی ہے۔ اس طرح کے عطیات سے طبی عملہ کے حوصلے مزید بلند ہونگیں اور وہ مزید بہتر خدمات سرانجام دینگے۔
سوات ،امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون نے لیڈی ہیلتھ ورکز کیلئےحفاظتی لباس عطیہ کردیا
