سوات:اوڈیگرام میں محمود غزنوی کی مسجد اور آثارِ قدیمہ کے قریب پابندی کے باوجودکام کرنے والے 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔ سوات میوزیم کے انچارج نواز الدین کے مطابق ان افراد کو بار بار ممنوعہ علاقہ میں کھدائی کرنے منع کیا گیا تھا، لیکن باز نہ آنے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی ار درج کی گئی۔