سوات(مارننگ پوسٹ)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوات میں کرونا وائرس کے22کیسز سامنےآگئے، کرونا وائرس کے نئے مریضوں کا تعلق چارباغ، اوڈیگرام، سیدو شریف، سنگوٹہ، دنگرام، منگلور، امانکوٹ،گلکدہ، سلام پور، برہ بانڈئ اور سیدوشریف، سے ہیں۔ سوات میں کرونا وائرس کی مریضوں کی کل تعداد275 ہوگئی ہے۔ مزید کرونا وائرس کے تین مزید افراد وفات پاگئے جبکہ اب تک 78 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں۔
سوات میں کورونا کے نئے 22 مریض سامنے آگئے،کل تعداد275 ہوگئی
