سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں خاتون نے اقدام خودکشی کرلیا۔ چھری کے وار سے ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں اٹھارہ سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ(ش) نے مبینہ طور پرگھر میں موجود زہریلی دواکھا کر خودکشی کی کوشش کی، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب تحصیل مٹہ ہی کے علاقے اشاڑے میں ملزم رفیع اللہ نے چھری کے وار کرکے حیدرعلی کو شدیدزخمی کردیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مٹہ کے علاقے چپریال میں 18 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی کی کوشش
