(مارننگ پوسٹ) گزشتہ کشیدہ حالات میں سپیشل پولیس فورس نے ریگولر فورس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وطن کی دفاع کی حکومت خیبر پختونخواہ نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے تمام سپیشل پولیس فورس کے جوانوں کو مستقل کردیا گیا جس میں 56لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہیں ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان نے آج سپیشل پولیس فورس کے ریگولرائزیشن آرڈر پر سائن کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل پولیس فورس نے گزشتہ کشیدہ حالات میں پاک فوج اور خیبر پختونخواہ پولیس کے ساتھ مل کر ایک پرچم تلے دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کردار ادا کیا جس کے بدولت آج ضلع سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں امن برقرار ہے ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان نے کہا کہ سپیشل پولیس فورس پہلے بھی فورس کا حصہ تھے اور آج بھی فورس کا حصہ ہیں اور اُمید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے ڈیوٹی پہلے سے بھی اچھے اور اور احسن طریقے سے نبھائیں گے اور وطن عزیز کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اور میں اُن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں مستقل ہونے پر سپیشل پولیس فورس کے جوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور انہوں نے بھی یہ عہد کیا کہ جس طرح اپنے وطن عزیز کے دفاع کے خاطر پہلے بھی قربانیاں دی ہے اس طرح آج اور کل بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او سوات کا سپیشل پولیس فورس کے ریگولرائزیشن آرڈر پر سائن،اہلکاروں کو مبارکباد
