سوات (مارننگ پوسٹ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے مزید ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہائی کورٹ کو بند کردیا گیا۔ مینگورہ بنچ کے22 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ مزید ملازمین کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے۔ ہائی کورٹ بار کے صدر افتخار احمد سینئر نے رابطہ پر میڈیا کو بتایا کہ ملازمین میں وائرس کی تصدیق کے بعد بار ایسوسی ایشن نے پنچ کی بندش کی درخواست کی تھی جس کو فاضل ججز نے منظور کرتے ہوئے بنچ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا۔ ان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ایمر جنسی مقدمات کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
سوات دارالقضاء کے 22 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق،بنچ غیر معینہ مدت کے لئے بند
