سوات(مارننگ پوسٹ) محکمہ ایجوکیشن سوات فی میل اور میل من پسند افراد کو نوازنے لگے،گزشتہ چار ماہ سے مختلف سکولوں کی نیلامی کے ٹینڈرز جاری نہ کرنے کاانکشاف،نیلامی کی دن صرف ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹس دیوار پر چسپا ں کر دیتے ہیں،مخصو ص ٹھیکیداروں کو اطلاع دیتے ہیں،باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ ایجوکیش سوات فی میل اور میل کی طرف سے مخصوص ٹھیکیداروں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے مذکورہ محکمے میں خراب سکولوں کے بلڈنگ اور دیگر اشیاء کی نیلامی ہوتی ہے جس کیلئے قانونی طور پر اخبارات میں اشتہار لگانا ضروری ہوتا ہے لیکن گزشتہ چار ماہ سے محکمہ ایجو کیشن میل اور فی میل سوات نیلامی کی ٹینڈرز اخبارات میں شائع کرنے کے بجائے نیلامی کی دن صرف دیوار پر ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹس لگا دیتے ہیں جس سے مخصوص ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے جس کی وجہ حقدار ٹھیکیدار نیلامی سے محروم ہو رہے ہیں بلکہ حکومتی خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن سوات کو نیلامی کی ٹینڈرز شائع کرنے کا پابند کیا جائے اور گزشتہ چارماہ کی تحقیقات کرکے زمدار افراد کے خلاف سخت کارروائی کیا جائے۔