پشاور:آل پاکستان پرائیویٹ سکولزایسو سی ایشن نے یم جون سے سکولز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اعتماد میں لئے گئے بغیر سکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا گزشتہ روز صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس صوبائی صدر ڈاکٹر محمد زاکر شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد سرفراز نواز کے زیر صدارت ہوا میں کہا گیا کہ دو ماہ گزرنے کے باوجود تعلیمی اداروں کو کھلنے کے لئے حالات سازگار نہیں بنائے گئے اور نہ ان کو کھولنے کے لئے ایس او پیز بنانے کے لئے مشاورت کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ یماری تنظیم یکم جون سے سکول کھولنے کا اعلان کرتی ہے جبکہ ایس او پیز بناکر سکولوں کو بھیجا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کرونا سے مرینگے یا نہیں مگر لاکڈاون سے ضرور مر جائینگے انہوں حکومت سے مالی پیکیج کا بھی اعلان کا بھی مطالبہ کیا کیا