سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ سوات میں تبدیلی کے بجائے کھنڈارات سڑکیں ،گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں،خوبصورتی مہم کا ڈھنڈورہ کرنے والے کبھی ہسپتال کا رخ کریں ،سوشل میڈیا کی ترقی میں سوات کا موازنہ پیرس جیسے شہروں سے کیا جارہا ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہے،سوات کے عوام مزید ان دعوؤں اور وعدوں پر دھوکہ نہ ہو،موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے حوالے سے بلند وبانگ دعوے کررہی ہے مگر اس حقیقت کو کب تسلیم کریگی کہ سوات میں گزشتہ تین سالوں کے دوران کتنے طلباء کالجوں کی کمی کے باعث داخلوں سے رہ گئے ہیں،منتخب ممبران سوات گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کو وفاق کے کھاتے میں ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہیں مگرسوات کے عوام بھی اس سوال کا حق رکھتے ہیں کہ اگراپ سوات کے حقوق حاصل نہیں کرسکتے تو پھرپانچ سال سے اسمبلیوں میں کیا کررہے ہیں اگر خدا نے موقع دیا تو سوات کی اصل پہچان کو دنیا کے سامنے پیش کرونگا،ان خیالات کااظہار نے انہوں نے گزشتہ روز اوڈیگرام میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مختار رضا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عوامی خدمت کیلئے ہونا چاہئے پی پی پی نے ہمیشہ عام طبقے کی ترجمانی کی ہے انے والے الیکشن میں سوات کے عوام پی پی پی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے خدمت کا موقع دینگے۔
خدا نے موقع دیا تو سوات کی اصل پہچان کو دنیا کے سامنے پیش کرونگا۔میانگل شہریارامیرزیب
