سوات (مارننگ پوسٹ) خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج میں سال 2024 سالانہ سپورٹس ویک کا آغاز ہو گیا ۔ سالانہ سپورٹس ویک مقابلوں کے افتتاحی پروگرام کے مہمانی خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسرطارق محمود اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرعبید اللہ خان تھے۔ جنہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ سپورٹس ویک کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خپل کور ماڈل اینڈ کالج مینگورہ سوات میں جوش خروش سے سالانہ اسپورٹس ویک کا آغازکردیا گیا۔ جس میں خپل کور کے چاچا کریم بخش ،یوسف شھید اور نسیم اورنگزیب ہاوسسز کے سینکڑوں طلباء نے حصہ لیا۔ سپورٹس ویک کے پہلے روز طلباء کے درمیان ہاکی ،ٹیبل ٹینس،بیڈ منٹن،باسکٹ بال،تخلیقی لکھائی اور ادبی مقابلے منعقد ہوئے۔ جس میں ہاکی کا سنسنی خیزمیچ یوسف شھید ہاوس نے جیت لیا۔ جبکہ باسکٹ بال،نسیم اورنگزیب ہاوس نے اور200 میٹر ریس چاچا کریم بخش ہاوس نے جیت لیا۔سالا نہ سپورٹص ویک مقابلوں میں تمام طلباء بڑے جوش و خروش سے کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ جو پورا ہفتہ جاری رہے گا۔ مہمانی خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر طارق محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خپل کور ماڈل سکول کے سپورٹس مقابلوں میں دلچسپی سے کافی متاثر ہوا۔ محکمہ سپورٹس کے جانب سے ادارے کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہیگا ان کا مزید کنہا تھا کہ جن ممالک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کی جسمانی نشوونما بھی بہت ضروری ہے اور خپل کور ماڈل سکول اس میں سب سکولوں سے آگے ہیں۔