سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ بدکو میں معمر شخص کی موت کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بیٹا ہی اپنے باپ کا قاتل نکلا۔ ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر زربادشاہ نے ایس ایچ او کالاکوٹ سرباز خان اور انوسٹی گیشن آفیسر اسلام الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ رات 70 سالہ شخص روزی خان ولدسیف الرحمان کو نماز تروایح کے لئے جاتے ہوئے راستے میں لاش ملی تھی، جنہیں سرپر شدیدچوٹ لگ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ قاتل بیٹے عطاء اللہ نے باپ کے قتل کو چھپانے کے لئے گرنے کا ڈرامہ رچایا، لیکن پولیس نے ملزم کو اس وقت بے نقاب کردیا جب اس نے تفتیش کے دوران راز اگل دیا اور باپ کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم بیٹے نے وجہ قتل گھریلو جھگڑے بتائی
مٹہ علاقہ سخرہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،قاتل اپنا سگاہ بیٹا نکلا
