سوات (مارننگ پوسٹ) پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں لاک ڈاؤن اور امتحانات کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے اساتذہ کے معاشی استحصال اور فری پروموش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ مظاہرے میں پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے صدر احمد شاہ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ فری پروموشن کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام تعلیمی اداروں کو یکم جون سے کھولنے کے احکامات دئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے مطالبات نہ مانے، تو سوات سمیت پو رے ملاکنڈ ڈویژن کو بند کردیں گے۔ یاد رہے کہ سوات میں بھی ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے۔ دفعہ144کے تحت تمام لوگ ایک دوسرے سے فاصلہ پر رہیں گے اور جمع نہیں ہوں گے۔
سوات،پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا مینگورہ میں سخت احتجاجی مظاہرہ
