سوات(مارننگ پوسٹ)سیدوشریف اسپتال میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق، ضلع بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد30 تک پہنچ گئی،محکمہ صحت سوات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کل تعداد 570 تک پہنچ گئی، مزید سات افراد کی کرونا ٹیسٹ نیگٹیو ہوگیاہے، اب تک 226 افراد نے کرونا وائرس کو شکت دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔