ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدرات ڈائریا کے مریضوں میں مسلسل اضافے پر اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہل خان، ایم ایس سیدو شریف اسپتال، ڈی ایچ او سوات، ڈی ایم ایس ، پبلک ہیلتھ ، ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام نے شرکت کی۔۔ڈی ایچ او سوات اور ایم سیدوشریف اسپتال نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کو تفصیلی بریفنگ دی اور موجودہ صورتحال سے ان کو اگاہ کیا۔ ایم ایس سیدو شریف اسپتال ڈاکٹر ضیاء اللہ نے اجلاس میں بتا یا کہ کہ 11 جولائی سے اب تک سیدو شریف اسپتال میں ڈائیریا کے 2 ہزار سے زائد مریض علاج کے بعد فارغ کر دئے گئے ہیں جس ضلع شانگلہ کے 38, ضلع بونیر کے4,کوہستان کے13 بشام کے5 افراد شامل ہیں۔ایم ایس سیدو اسپتال کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 76 ڈائیریا کے مریض سیدو شریف اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے تمام متعلقہ اداروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ سوات میں جتنے بھی واٹر ٹینکس ہیں ان تمام کو کلورین کیا جائے اور پراپر صفائی کی جائے۔۔۔وہ ایریا جس میں ڈائیریا سے لوگ متاثر ہورہے ہیں ان کے سورس معلوم کرکے اسسمنٹ کریں اور پانی کا سیمل لیکر باقاعدہ سورس معلوم کیا جائے۔
ڈی سی سوات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمود خان نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لوگوں کی اولین ترجیحات پر علاج کیا جائے اور ان کو فوری علاج کے لیے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔طبی ماہرین نے اس موقع پر زور دیا کہ حالات قابو میں ہے مگر وباء سے بچنے کے لیے ان دنوں پانی ابال کر استعمال کریں، باہر کے ہر قسم کے غیر معیاری اور مضرصحت کھانوں سے اجتناب کریں،کھانے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں ، پھلوں اور سبزیوں کا ذیادہ استعمال کریں، گرمی کی وجہ سے اپنے جسم کو ڈی ہائی ڈریٹ ہونے سے بچانے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پی لیا کریں، پیٹ خراب ہونے اور ال