سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل مٹہ کے یونین کونسل گوالیرئی اور بہامیں کورونا وائرس میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے مختلف علاقوں کو قر نطینہ کردیا۔ انتظامیہ نے دونوں یونین کونسلوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا اور گوالیرئی بازار کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کے مطابق یہ فیصلہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے پیشِ نظر کیاگیا ہے۔
سوات تحصیل مٹہ کے 2 یونین کونسل کو قر نطینہ کردیا گیا
