سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کےسیاحتی علاقوں کالام مالم جبہ ، میاندم،مدین،سنگر سمیت دیگر علاقوں برفباری کا سلسلہ وقفے وفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش اوربرفباری کاسلسلہ جاری رہی گا، وادی کالام کے مقامی لوگوں کے مطابق کالام اور اس پاس کےعلاقوں میں دو سے تین فٹ ، مہوڈنڈ میں چار سے پانچ فٹ اور مالم جبہ میں تین فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ان علاقوں میں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں جو برفباری سے لطف اٹھارہے ہیں ۔ سیاح برف میں گاڑی چلانے کے لئے ٹائروں کو چین ضرور لگوائیں
سوات کےسیاحتی علاقوں میں برف باری اور شہری علاقوں میں بارش جاری۔بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد
