سوات(مارننگ پوسٹ)بریکوٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فخرعالم کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ گذشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا جس کے بعد ان کو ہسپتال کے احاطہ میں قرنطینہ کردیا گیا۔ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر افتخار سمیت ہسپتال کا پانچ رکنی عملہ میں بھی اس مرض کے آثار انے کے بعد قرنطینہ ہوگئے۔