سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل مٹہ تھانہ کالا کوٹ پولیس کی بڑی کارروائی موٹر سائیکل چور گرفتار،ملزم سے چوری کی 3 موٹر سائکلیں برامد، تھانہ کالا کوٹ ایس ایچ او سرباز خان نے چارج سنبھالنے کے بعد ایک مہینے میں درجنوں منشیات فروشوں، چوروں اور اسمگلروں کو پکڑ لیا جن سے اسلحہ ،منشیات اور چوری شدہ سامان برامد کر لیا،گزشتہ روز ایس ایچ او سرباز خان اور تفتیشی آفیسر اسلام الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ پولیس نے کامیاب کارروائی میں مبینہ ملزم مسمی رحمت اللہ ولد شیر خان سکنہ سخرہ کی موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ پر مسمی حمیداللہ ولد ارشد علی سکنہ ڈھیرئی سخرہ کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا جس سے تحقیقات کے دوران ملزم سے مزید دو موٹر سائیکلیں اور برامد کرلی انہوں نے مزید کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اس جنت نظیر وادی کو پر امن علاقہ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ہمیں انسان سے نہیں جرم سے نفرت ہے اور ہم کبھی بھی اپنے عوام کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے